Monday, 28 March 2016

عسر میں پولیس کا عوامی دربار

ڈوڈہ//ایس ایچ او پولیس تھانہ عسر فاروق خطیب نے جٹھی(عسر) میں ایک عوامی میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں مقامی سرپنچوں اور پنچوں کے علاوہ سیاسی و سماجی کارکنان اور دیگر معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران شرکاءنے مختلف مسائل کو اُبھارتے ہوئے پولیس انتظامیہ کی وساطت سے حکومت اور ضلع انتظامیہ کے سامنے متعدد مطالبات رکھے جن میں علاقہ میں بلا تعطل بجلی اور پانی کی سپلائی کو یقینی بنانا،سی ایچ سی جٹھی میں بہترین تربیت یافتہ عملہ کی تعیناتی،کنڈیری نالہ سے جٹھی آبپاشی نہرک کی تجدیدک و مرمت،علاقہ میں بجلی کی ترسیل کے لئے لگائی گئی کانٹے دار تاروں کی جگہ المونیم تار لگانا وغیرہ شامل ہیں۔ایس ایچ او نے شرکائے میٹنگ کو یقین دلایا کہ اُن کے مطالبات کو متعلقہ حکام کے سامنے رکھ کر اُنہیں پورا کروانے کی کوشش کی جائے گی۔شرکائے میٹنگ نے بڑھتے ہوئے سڑک حادثات ،منشیات وغیرہ کے پھیلاﺅ اور اسی قسم کے دیگر جرائم سے متعلق اپنی تشویش سے بھی ایس ایچ او کو آگاہ کیا اور متعدد دیگرمسائل کو اُبھارکر اُن کے حل کی طرف توجہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او نے سماج میں جرائم کی روک تھام میں سوسائٹی کے رول کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے کے لئے ضروری ہے کہ پولیس اور عوام میں قریبی رابطہ ہو اور لوگ پولیس کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کریں۔ جب تک شہری سماج دشمن عناصر کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ تعاون نہ کریں تب تک پولیس کچھ بھی نہیں کر سکتی۔اُنہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے ہی معاشرہ میں امن قائم ہو سکتا ہے اورشہریوں کو چاہیے کہ وہ امن و امان کی بحالی کے سلسلہ میںپولیس سے تعاون کریں تاکہ سماج میں پھیل رہی برائیوں پر روک لگائی جا سکے اور معاشرے کو جرائم سے پاک کیا جا سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام کو انصاف فراہم کرنا پولیس کا فرضِ اولین ہے،مگر یہ اُسی صورت میں ممکن ہے جب اُسے عوام کو بھر پورتعاون حاصل ہو۔ عسر میں پولیس کا عوامی دربار عسر میں پولیس کا عوامی دربار

No comments:

Post a Comment