Monday, 28 March 2016

web news

مینڈھر// جموں و کشمیر پیر پنجال عوامی پارٹی کی ایک میٹنگ ڈاک بنگلہ مینڈھرمیں منعقد ہوئی جسکی صدارت پارٹی صدرایڈووکیٹ چوہدری محمد یونس چوہان نے کی۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ سابق حکومتوں نے خطہ پیر پنجال کو مکمل طور پر نظرانداز رکھا اور اسے ترقی کے ہر شعبے میں محروم رکھاگیا۔ان کاکہناتھاکہ باغبانی ،زراعت، سیروسیاحت کے علاوہ تعلیم سے بھی محروم رکھاگیااورعوامی خیر خوا ہی کے بجائے قائدین کی خیر خوا ہی سے کام لیاگیا۔ان کاکہناتھاکہ چنڈک میں یونیورسٹی کیمپس کی تعمیر نہایت ہی سست رفتاری سے چل رہی ہے جبکہ پرنائی پن بجلی پروجیکٹ جسے مرحوم شیخ محمد عبد اللہ کے دور اقتدار میں شروع کیا گیاتھا،کا کام دو نسلیں گذرنے کے بعد بھی مکمل نہیں ہوسکاہے ۔انہوںنے کہاکہ گگر کوٹ پن بجلی پروجیکٹ کی تعمیر کے لئے چند مشینیںضرور کھڑی ہیں لیکن تعمیر برائے نام ہے۔ان کاکہناتھاکہ خطہ پیر پنجال کی عوام کو صرف ووٹ بنک کے طور استعمال کیا جارہاہے اور اس پر تشویش کی بات یہ ہے کہ انہیں تقسیم کردیاگیاہے ۔انہوںنے کہاکہ اب ریاست کی تقسیم کیلئے باتیں ہونے لگی ہیں ، اگر ایسا ہوتاہے توپونچھ جو ریاست کی حیثیت رکھتی تھی،کو پیر پنجال نام سے ایک الگ ریاست بنایا جائے۔ پارٹی کارکنان نے نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی مانگ کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایکٹ دفعہ 370کو کمزور بنانے کیلئے نافذ کیاگیاہے ۔میٹنگ میں سرپرست اعلیٰ ایڈووکیٹ راجہ محمد عباس خان،ریاستی سیکریٹری مشتاق احمد فانی، ریاستی سیکریٹری ایڈووکیٹ نصیر احمد ،جعفرید کھاری خزانچی، ضلع صدر پونچھ چوہدری محمد شفیع کھٹانہ،ضلع جنر ل سیکریٹری عبد الرحمن،ضلع نائب صدر پونچھ محمد شریف خان، نیاز احمد بلاک صدر پونچھ،بلاک صدر مینڈھر فیض محمد خان، نائب صدر مینڈھر محمد اسلم خان، بلاک صدر بالاکوٹ مشتاق خان، محمد شریف، ممتاز احمد،چوہدری مکھن دین ،محمد ایوب ،محمد اسلم چوہدری مکھنا اور سرفراز احمدبھی موجو دتھے۔

No comments:

Post a Comment