مائیگرنٹوں کی پُر وقار واپسی یقینی بنانے کی ضرورت: غلام احمد میر
جموں//کشمیر
اور کشمیریت کوکشمیری پنڈتوں کے بغےر ادھوراا قرار دیتے ہوئے کانگریس کے
ریاستی صدر غلام احمد میر نے کہا ہے کہ مذہبی روا داری ، تحفظ اور سلامتی
کے ماحول میں مائیگرنٹ پنڈتوں کی واپسی اور باز آباد کاری کافی چلینجنگ و
نامکمل کام ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ کشمیریت کی فلاح وبہبود اور بحالی کے
مفاد میں ہےں،انہیں اس ضمن میں مثبت اور کلیدی کردار ادا کرنا
ہوگا۔کانگریس بیان کے مطابق جموں میں پردیش کانگریس کمیٹی مائیگرنٹ سیل کی
ایگزیکٹیو میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا ہے کہ
کشمیر اور کشمیریت کشمیری پنڈتوں کے بغےر ادھورا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری
مائیگرنٹ پنڈتوں کی واپسی اور باز آباد کاری ناگزیر ہے کیونکہ کشمیری
ہمیشہ سے ہی سکیولر اصولوں کا پابند رہا ہے جبکہ کشمیر ہر دور میں ہم آہنگی
،بھائی چارہ اور مذہبی رواداری کا گہوارا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مائیگرنٹ
پنڈتوں کی واپسی اور باز آباد کاری کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرور ت
ہے۔انہوںنے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کی وقار کے ساتھ واپسی اور انہیں تحفظ کے
ساتھ مذہبی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ایک ایسا
ماحول قائم کیا جائے تاکہ وہ اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ صدیوں پرانی
روایت کے تحت ملنساری کے جذبے کے ساتھ دکھ سکھ میں زندگی گزار سکے۔انہوں نے
کہا کہ کشمیری پنڈت کشمیری سماج کا ایک اہم جذ ہے اور کشمیر ہمیشہ سے ہی
مذہبی رواداری ، بھائی چارہ اور سیکولر ثقافت کا گہوارہ رہا ہے جسے عرف عام
میں کشمیریت کہا جاتا ہے جبکہ کشمیری پنڈتوں کی واپسی ابھی بھی نامکمل
ایجنڈا ہے۔ اس تقریب میں پردیش کانگریس کمیٹی مائیگرنٹ سیل کے چیرمین ہیرا
لعل پنڈتا نے مہمان خصوصی کے بطور شرکت کی جبکہ انہی کی صدارت میں یہ تقریب
منعقد ہوئی۔اس تقریب میں کانگریس کے جن سینئر لیڈران نے شرکت کی ان میں
نائب صدور ملا رام ،جی این مونگا،کانتا بہن، رویندر شرما،فاروق اندرابی،
وکرم ملہوترا ، انل چوپرا اور عابد کشمیری شامل ہے۔غلام احمد میر نے کشمیری
پنڈتوں سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں تہذیب و تمدن اور ثقافتی و سماجی مراسم
کو دوبارہ پیدا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائےں اور کشمیر میں بھائی چارہ ،
مذہبی ہن آہنگی کا ماحول قائم کرنے میں اپنا تعاون دیں تاکہ کشمیر میں ایک
خوشگوار ماحول قائم ہوسکے ۔اس موقعے پر غلام احمد میر نے مائیگرنٹ کشمیری
پنڈتوں کے مسائل کو ہر فورم پر اٹھانے اور انہیں بھرپور تعاون فراہم کرنے
کیلئے یقین دہانی کرائیں۔انہوں نے مائیگرنٹ سیل پر زور دیا کہ وہ زمینی سطح
پر کانگریس کو مضبوط بنانے کے حوالے سے اقدامات اٹھائےں تاکہ ان کے مسائل
کا حل اعتماد کے ساتھ نکالا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کی پالیسی اور
پروگرام واضح ہے اور اس حوالے سے کانگریس کا موقف اٹل ہے۔انہوں نے کہا کہ
کانگریس عوام کے جائز مطالبات کو پرا کرانے اور مسائل کا حل تلاش کرنے
کیلئے پُر عزم ہے۔اس موقعے پر کشمیری مائیگرنٹ پنڈتوں کے کئی مسائل کو
اجاگر کیا گیا جن میں راشن کی فراہمی ، ریلیف ، وزیر اعظم ایمپلائیمنٹ
پیکیج اور دیگر مراعت شامل ہے۔تقریب میں ایم این پنڈیا( وائیس چیرمین)،غلام
قادر بٹ(کنوینر)، شادی لعل پنڈتا(کو کنوینر)، کرن رینا(جنرل سکریٹری)، اجے
بھارتی (جوائنٹ سکریٹری) اور دےگر عہدیداران و کارکنان نے بھی خطاب کیا
No comments:
Post a Comment