Monday, 28 March 2016

web

کوٹرنکہ //نیشنل کانفرنس نے گورنر انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ کوٹرنکہ میں راشن کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے ۔یہاں جاری ایک بیان میں پارٹی لیڈر محمد شریف نے کہاکہ پچھلے دو ماہ سے کوٹرنکہ میں راشن فراہم نہیں کیاگیا جس کے نتیجہ میں غریب کنبے بھکمری کاشکار ہورہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے کہ سابق وزیر برائے امورصارفین وعوامی تقسیم کاری کے حلقہ میں راشن کی شدید قلت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ لوگوں کو فوری طور پر راشن فراہم کیاجائے ۔انہوںنے کہاکہ علاقے میں لوگوں کے پاس اتنی فصل نہیںہوتی کہ وہ راشن کی سپلائی کے بغیر گزارا کرسکیں۔

No comments:

Post a Comment