زاہد بشیر
گول
// راشٹریہ رائفلز بٹالین ریاسی نے جانواری ، دچھن ، گول، سلدھار،
لانچااور بھیم داسا کے 170 بچوں کےلئے مصوری و مضمون نگاری ‘ مقابلے
کااہتمام کیا جس کاموضوع فرقہ وارانہ ہم آہنگی تھا۔ مقابلے میں طلباءنے جوش
وخروش سے حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کیا۔ اس دوران سول انتظامیہ
اورفوج کے افسران پرمشتمل منصفین نے بچوں میں انعامات تقسیم کرکے ان کی
حوصلہ افزائی کی۔مقررین نے طلباءپر اپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کرکے اپنی شخصیت
میں نکھارلانے اورملک کےلئے اپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کرنے پرزوردیا۔
رام بن حادثہ
فاروق عبداللہ اور جتیندر سنگھ کا اظہار افسوس
عظمیٰ نیوز
فاروق عبداللہ اور جتیندر سنگھ کا اظہار افسوس
عظمیٰ نیوز
رام
بن//گزشتہ روز رام بن گول روڈ پر ہڑو گ علاقہ میںرونما ہونے والے سڑک
حادثہ پر سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اورشمال مشرقی خطے کی ترقی
اور وزیر اعظم کے دفتر میںوزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ جوکہ اودھمپور
۔کٹھوعہ پارلیمانی حلقے کے ممبر پارلیمنٹ بھی ہیں نے صدمہ کا اظہار کرتے
ہوئے غمزدہ کنبوں کے ساتھ اظہار افسوس کیا ہے ۔ اس حادثہ میں 4مزدور لقمہ
اجل بن گئے تھے جو کہ ایک ریلوے کنسٹریکشن کمپنی کے ساتھ کام کرتے تھے۔اپنے
الگ الگ تعزیتی پیغامات میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور جتندر سنگھ نے غمزدہ
خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مارے گئے افراد کے ارواح کے
ابدی سکون کے لئے دعا کی ہے۔انہوں نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ سوگوار
کنبوں کو ہرممکن امداد فراہم کی جائے۔مشتا ق احمد ، شبیر احمد ، کرنیل چند
اور پرویز احمد نامی چار مزدور اُس وقت مارہے گئے جب ایک ٹپر جس میں وہ سفر
کرر ہے تھے ہڑوڈ ۔سمبھر سڑک کے نزدیک لڑھکر گہرائی کھائی میں جاگرا ۔دریں
اثنا ضلع ترقیاتی کمشنر بشیر احمد ڈار نے ایس ایس پی رندیپ کمار اور دیگر
افسروں کے ہمراہ سوگواروں کے گھر جاکر اُن کے ساتھ ہمدردی کا اظہار
کیا۔انہوں نے حادثے کی جگہ کا دورہ کر کے کمپنی کے حکام کو ہدایت دی کہ سڑک
کی تعمیر و تجدید کا کام فوری طور مکمل کیا جائے اور اس راہ میں حائل
رکاوٹوں کو دور کیا جائے تاکہ ایسے حادثات کو روکا جاسکے۔
نٹرنگ کے پانچ روزہ تھیٹرفیسٹیول کاآغاز
جموں//
ورلڈتھیٹرڈے تقریبات کے سلسلے میں یہاں نٹرنگ سٹوڈیوتھیٹرکچی چھاﺅنی میں
پانچ روزہ تھیٹرفیسٹیول کاآغازنٹرنگ اداکاروں کی طرف سے نیاڈرامہ ”چور“ کی
پیشکش کے ساتھ ہوا۔اس دوران ڈرامہ کی ہدایتکاری کے فرائض بلونت ٹھاکور،
نیرج کانت اورسمیت شرمانے انجام دیئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلونت
ٹھاکور نے کہاکہ نٹرنگ 1985 سے ہرسال تھیٹرفیسٹول منایاجاتاہے۔ ڈرامہ چور
کوکثیرتعدادمیں شرکاءنے لطف اٹھایا۔ اس دوران نتیش کول ، شبھم سنگھ،
میناکشی بھگت اورپلوی ماتھور نے کردارنبھائے۔ پریس ریلیزکے مطابق فیسٹیول
کے دوسرے روز 28 مارچ کوشام چھ بجے بھاگوتی چرن ورماکاتحریرکردہ اوربلونت
ٹھاکور کاہدایت کردہ ڈرامہ ’دوکلاکار“ نٹرنگ تھیٹرمیں کھیلاجائے گا۔
No comments:
Post a Comment