Monday, 28 March 2016

WEB

تھنہ منڈی میں خاتون کی پراسرارطور موت


تھنہ منڈی //تھنہ منڈی میں ایک جواں سال خاتون کی پراسرار طور پر موت ہوگئی ہے ۔بتایاجاتاہے کہ خاتون کی موت زہریلی شے کھانے سے ہوئی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق 27سالہ مخطوم بیگم زوجہ محمد اقبال ساکن بریون تھنہ منڈی نے کوئی زہریلی شے کھالی اور پھر اس کی لاش گھر میں پائی گئی ۔ بعد میں لاش کو ضلع ہسپتال راجوری لایاگیاجہاں قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد اسے سپرد خاک کردیاگیا۔اس سلسلے میں پولیس نے تھنہ منڈی تھانے میں 174دفعہ کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

No comments:

Post a Comment